ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف : چہرے پہچاننے کی صلاحیت متاثر

 لاہور: پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے ایک ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے جس میں وہ چہرے پہچاننے کی صلاحیت سے محروم ہو رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں اُشنا نے بتایا کہ وہ ’پراسوپیگنوسیا‘ نامی بیماری کا شکار ہیں جسے چہرے کا اندھا پن بھی کہا جاتا ہے۔

اُشنا شاہ نے لکھا کہ یہ بیماری ان کے لیے ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے اور وہ اکثر لوگوں کے چہرے پہچاننے میں دشواری محسوس کرتی ہیں، جو کبھی ان کے لیے ایک مذاق کی بات ہوتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس پیغام کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ کر رہی ہیں تاکہ لوگ ان کی حالت کو سمجھ سکیں اور بدگمانی کا شکار نہ ہوں۔

fdsfasdfasdfdsfasdfasd

اداکارہ نے معاشرے میں پراسوپیگنوسیا کی آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری کافی لوگوں کو متاثر کر رہی ہے، اور وہ یقین رکھتی ہیں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں جو اس مرض کا شکار ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں