ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رجنی کانت کو اسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائے گا؟ ڈاکٹرز کا بیان آگیا

 چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے متعلق ڈاکٹروں کا بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سُپر اسٹار رجنی کانت کو دل اور معدے میں تکلیف کی وجہ سے 30 ستمبر کو چنئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے پچھلے بیان کے مطابق رجنی کانت کو آج اسپتال سے ڈسچارج ہونا تھا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مزید ایک دن زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رجنی کانت کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے، اب خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، اُنہیں 4 اکتوبر جمعہ کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: رجنی کانت کی بیماری سے متعلق بھارتی میڈیا کا اہم انکشاف

اس سے قبل اسپتال انتظامیہ نے کہا تھا کہ رجنی کانت کے دل (شہ رگ) سے نکلنے والی خون کی نالی میں سوجن تھی جس کا علاج غیر سرجیکل طریقے سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رجنی کانت ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جو جلد ریلیز کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں