ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تجارت میں دنیا سے حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں: گورنر سندھ

کراچی: سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ تجارت میں دنیا سے حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔

کراچی میں کجھور فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کمزور ملک تجارت اور سفارت میں اپنا حصہ نہیں لے سکتا۔ دنیا سے تجارت میں حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔ مسلم ممالک ایک ہوکر اتحاد سے دنیا کی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کاشت کار معیار پر توجہ نہیں دے رہے۔ دنیا کے چار ممالک ایک کھجور کے درخت سے1500ڈالر پاکستان 50ڈالر کماتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں معصوم۔بچوں کو شہید کیاجارہاہے۔ مسلمانوں کو کمزور سمجھ کر ملک اور تجارت پر قبضے کی تیاری ہورہی ہے۔ خلیجی ممالک کے سفارتی حکام اپنے ممالک کو لکھیں۔ عرب ممالک کے پاس پیسے کی کمی نہیں۔ کمزور ہونے کی بڑی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں