ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کارکنان نے قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ڈی چوک سے دھرنا ختم کیا اور خود ہی منتشر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ڈی چوک پر ہونے والا احتجاج قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ڈی چوک اور بلیو ایریا کے پاس پارٹی کے ورکرز خود منتشر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی دھرنا، علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں انتظامیہ سے مذاکرات

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کی پشاور روانگی کے بعد قیادت نے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا اور کوئی رہنما بھی وہاں پر نہیں پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بعد پلان بی پر عمل کرتے ہوئے اعظم سواتی کو ڈی چوک پر مظاہرین کی قیادت کی ہدایت کی تھی تاہم اعظم سواتی سمیت مرکزی قیادت ورکرز کو کسی لائحہ عمل سے آگاہ نہ کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

پارٹی قیادت کے نہ پہنچنے یا ہدایت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کارکنان بارش کے دوران مزاحمت کے بعد ڈی چوک اور بلیو ایریا سے خود ہی منتشر ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں