ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان چائنہ چوک اور جناح ایونیو سے متصل سیکٹرز میں  تاحال موجود ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران ڈی چوک پہنچ گئے اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے رینجر اور پولیس کے تازہ دم دستے چائنہ چوک کی طرف روانہ کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی سمیت افسران ڈی چوک میں موجود ہیں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کا عمل جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہکاروں سے ملاقات کی اور احوال دریافت کیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے جبکہ اسلام آباد پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران ڈی چوک پہنچ گئے اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا پولیس اور رینجزز مل کر آپریشن کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں