ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی پنجاب کے منتخب عہدیداروں سے ملاقات

betterment of hockey

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کرکے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر آصف باجوہ سمیت نو منتخب عہدیداران نے لاہور میں اپنے آفس کا چارج سنبھال لیا۔پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر آصف باجوہ سیکرٹری میاں زاہد اقبال اور خزانچی دانش کلیم نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم پہنچے تو ہاکی لورز نے ان کا شاندار استقبال کیا۔فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کرکے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں