ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین اورروس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں

بحرالکاہل میں ہونے والی مشقوں میں چین اور روس کے جہاز اور طیارے شریک ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بحر الکاہل کے شمال مغرب میں روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ مشقوں کے دوران فوجیوں کو آبدوزوں کے ساتھ لڑائی اور انہیں ناکارہ بنانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فوجی مشقیں دونوں ملکوں کے شمال مغربی بحرالکاہل میں جاری مشترکہ پیٹرولنگ کاروائیوں کا ایک حصہ ہیں۔ مشقوں میں چین کی جانب سے جنگی جہازوں کے علاوہ ایک پیٹرول ٹینکر اوراینٹی سب میرین صلاحیت کے حامل 3نیول ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں