ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختوا کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے: فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر صوبہ کے امن کو بحال کرنا اور صوبہ کو اندھیروں سے نکالناہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اندرونی معاملات کو ہم نے آپس میں ہی نمٹانا ہے، آئین و قانون کو ماننے والوں سے مذاکرات ہوں گے، صدر آصف علی زداری نے بھی ہمیشہ ری کنسلیشن، امن اور ڈائیلاگ کی بات کی ہے، خیبرپختونخوا کو ایک پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔

گورنرنے کہا کہ وزیراعلی ہائوس میں ہونے والے سیاسی جرگہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بڑی لچک دکھائی اورجو سفارشات ان کے سامنے رکھی گئیں ،ہمارا صوبہ گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے، صوبہ میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، میں نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، وفاقی اورصوبائی حکومت صوبے کے حالات کو سنجیدہ لیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کے وسیع تر مفاد میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جرگہ میں شرکت کی، سیاسی رہنماں نے سفارشفات پیش کیں اور وزیراعلی کے پی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس میں تمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈرز نمائندے ہوں گے اور وہ ضلع خیبرمیں بیٹھے جرگہ اراکین سے بات کریں اور ان کے مطالبات کو وفاقی حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں