ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے


فوٹو : انسٹاگرامفوٹو : انسٹاگرام

لاس اینجلس: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، خاص طور پر اپنی بیٹی مالتی ماری چوپڑا جوناس کی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔

حال ہی میں، انہوں نے مالتی کی پلے ڈیٹ کی کچھ دلکش تصویریں شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہوگئیں اور مداحوں سے زبردست ردعمل موصول ہوا۔

پریانکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مالتی کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پرنٹڈ جیکٹ پہنے ببلز کے ساتھ کھیل رہی ہیں، جبکہ ایک اور تصویر میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پیانو بجاتی نظر آ رہی ہیں۔

620xauto620xauto

 

اپنے مصروف شیڈول کے باوجود، پریانکا ہمیشہ اپنی بیٹی کے لیے وقت نکالتی ہیں اور اکثر مداحوں کو مالتی کی زندگی کے حسین لمحوں سے آگاہ رکھتی ہیں۔

حال ہی میں، پریانکا نے اتوار کے دن کی ایک خوبصورت جھلک شیئر کی، جس میں وہ اور مالتی ایک ساتھ سکون کے لمحات گزار رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک دلکش سیلفی شیئر کی، جس میں وہ مالتی کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کو کیپشن دیا گیا: “ایسے اتوار…” ساتھ ہی دل کا ایموجی بھی شامل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں