ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خصوصی کمیٹی کی توجہ آئینی عدالت پر اتفاق رائے

  اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر غور کیلیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے فی الحال آئینی عدالت کے قیام اور ججوں کی تقرری کے معیار سمیت عدلیہ سے متعلق شقوں پر بحث محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا  کمیٹی کے سات اجلاسوں میں مختلف تجاویز سامنے آئیں لیکن اب سب سے زیادہ توجہ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے پیدا کرنے پر ہے کیونکہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر تمام بڑی جماعتوں نے اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں۔

دوسری بات جس پر اب تک اجلاس میں اور فریقین کے حلقوں میں طوالت سے بات کی گئی، وہ آئینی اور دیگر عدالتوں میں ججوں کی تقرری کا معیار ہے کیونکہ مختلف جماعتوں نے اس حوالے سے مختلف  تجاویزدی ہیں، پی ٹی آئی اب تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کیونکہ اس نے نہ تو اپنا مجوزہ مسودہ پیش کیا اور نہ ہی تحریری طور پر کمیٹی کو کچھ دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں