ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا، شہری پریشان

oad shedding

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی  بجلی کی مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 12 گھنٹوں سے زائد کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں  سرجانی ٹان، پی آئی بی کالونی اور اورنگی ٹان میں بحلی کی فراہمی معطل ہے۔

کورنگی، لائنز ایریا، سلطانہ آباد سول لائز، گارڈن، کھاردار اور کیماڑی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد اور لسبیلہ میں بھی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ گلستانِ جوہر بلاک 7 اور 8 اسکیم 33 میں سچل گوٹھ کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل بھرنے کے باوجود بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے اوربجلی کے بلوں میں بھی اضافی ٹیکس لگا کر عوام کو مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں