ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم شہباز شریف بھی پروٹوکول کے بغیر مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پروٹوکول کے بغیر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم بغیر کسی پروٹوکول کے مولانا کے گھر پہنچے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پہلی سے ہی مولانا کی رہائشگاہ پر موجود ہیں، نوید قمر بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری ہے، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، اعظم نزیر تارڑ شریک ہیں۔

وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو آئینئ ترمیم سے متعلق اعتماد میں لیں گے، ذرائع وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو بریف کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں