ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی برادری مظلوموں کو حق دلانے میں کردار ادا کرے، مریم نواز

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ فلسطینیوں و کشمیریوں کو حق دلانے میں کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ سے منسوب دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق اور ترقی کیلئے امید کی کرن ہے، اقوام متحدہ سے منسوب دن یکجہتی، امن اور تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے، اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، جہالت اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے بنیادی مقاصد سے گہری وابستگی رکھتا ہے، ذمے دار اور سرگرم رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر عالمی امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں