ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرینگر: دفعہ 370 کے معاملے پر اسمبلی میں شدید ہنگامہ

سرینگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی نام نہاد اسمبلی میں جمعرات کے روز خصوصی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ کے ایم ایس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید کے بھائی خورشید احمد شیخ نے ایوان میں ایک بینر لہرایا جس پر دفعہ 370 اور 35 اے کی فوری بحالی کا مطالبہ درج تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حزب اختلاف بی جے پی کے ارکان نے دفعہ 370 کی بحالی کی شدید مخالفت کی۔ اس موقع پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کے درمیا ن انتہائی تلخ جملوںکا تبادلہ ہوا۔ جب بی جے پی کے ایم ایل اے اور قائد حزب اختلاف سنیل شرما قرارداد کی مخالفت میں بول رہے تھے تو خورشید شیخ بینر لے کر ایوان میں داخل ہوئے۔ بی جے پی ارکان نے خورشید شیخ کو گھیر لیا جس سے مزید انتشار پھیل گیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے اجلاس عارضی طور پر ملتوی کردیا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں