ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام محفل ذکر و نعت کا انعقاد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین برانچ لطیف آباد یونٹ نمبر 10 کے زیر اہتمام محمد حماد طاہری کی رہائش گاہ مجاہد کالونی میں ماہانہ محفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محمد دانیال نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا جبکہ شاہ زیب، محمد عامر شیخ، محمد شفیق طاہری، حافظ محمد بلال اعوان اور دیگر نے نعت ومنقبت کے نذرانے پیش کیے۔ اس موقع پر خلیفہ شیردین طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جو جتنا امیر ہے وہ بظاہر اتنے ہی آسائش اور آرام میں ہے کیونکہ اس کے پاس پیسہ، مال اور دولت ہے لیکن آخرت میں دنیا کی دولت نہیں بلکہ نیکی والی دولت کام آئے گی اور نیکیوں کا شوق اولیا اللہ کی صحبت سے حاصلِ ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں