ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت ایک ماہ  کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے



اسلام آباد:

بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے تاہم کراچی کے صارفین اس سہولت سے محروم رہیں گے۔

ملک کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایک ماہ کے لیے بجلی ایک  روپے ایک  پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان  ہے۔ اس سلسلسے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 26 نومبر کو سماعت کرے گی۔

نیپرا کی جانب سے قیمت میں کمی کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی۔ اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے 27 پیسے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں