ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ رینج میزائلوں کے استعمال کی اجازت تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے، روس

THAAD

واشنگٹن:یوکرین کو امریکا کی جانب سے لانگ رینج میزائلوں کے استعمال کی اجازت پر روس نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ رینج میزائلوں کے استعمال کی اجازت تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن کی جانب سے امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال کی اجازت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ماہ بعد 20 جنوری 2025  کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کےمطابق یوکرین آنے والے دنوں میں روس کے خلاف پہلا طویل فاصلے تک حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کی وجہ سے امریکا نے یوکرین کو لانگ رینج کے میزائل فراہم کرتے ہوئے اس کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ٹرمپ اقتدار سنبھالنے کے بعد بائیڈن کے فیصلے کو واپس لیں گے کہ نہیں۔ ٹرمپ نے طویل عرصے سے یوکرین کے لئے امریکی مالی اور فوجی امداد پر تنقید کی ہے اور جنگ کو جلد ختم کرنے کا عزم کیا ہے لیکن اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ وہ یہ جنگ کیسے ختم کریں گے۔

خیال رہے کہ یوکرین کو روس کے خلاف جنگی سامان کے حوالے  سےامریکا کی حمایت حاصل ہے، جس کی وجہ سے روسی صدر امریکا پر تنقید کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں