ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو رہا کروا کر دم لیں گے، مطالبات بھی منوائیں گے، علی گنڈاپور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی  امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو رِہا کروا کر ہی دم لیں گے اور ساتھ ساتھ اپنے مطالبات بھی پورے کروائیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پارٹی کے نعروں ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘‘ اور ’’ہم نہیں تو کون‘‘ کو ثابت کیا جائے۔ یہی موقع ہے کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اس ظالمانہ سسٹم کے مقابلے پر کھڑی ہوکر انصاف حاصل کرے گی یا پھر غلامی کو قبول کرلے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری اور ہماری نسلوں کے لیے جنگ لڑ رہا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کی امیدوں پر پورا اتر کر انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز عمران خان کی رہائی ہی سے ہوگا اور آگے بڑھے گا۔ پارٹی کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون ہمیشہ بڑھتا ہے، کبھی مرتا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں