ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا پر دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

ثنا خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے کہ ان کا خاندان اب تین سے چار لوگوں میں تبدیل ہونے والا ہے جس پر وہ اللہ کی بےحد شکرگزار ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کی جانب سے بتایا کہ ان کا سید طارق جمیل بڑا بھائی بننے کیلئے بہت پُرجوش ہے۔

A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)

یاد رہے کہ گزشتہ برس 5 جولائی 2023 کو ثنا خان اور ان  کے شوہر مفتی انس نے اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہا تھا جس کا نام ثنا خان نے ’طارق جمیل‘ رکھا تھا جو کہ پاکستان کے مذہبی اسکالر مفتی طارق جمیل سے متاثر ہوکر رکھا گیا تھا۔

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

ثنا خان اور مفتی انس 21 نومبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں