ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی 3 ممالک کی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا

Israel should attack Iran

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالتے ہی تین ممالک کیا شیا پر بھاری ٹیکس کا نفاذ کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم (جس کے مالک وہ خود ہیں)پر ٹرُتھ پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدر کا منصب سنبھالتے ہی میکسیکو، چین اور کینیڈا سے آنے والی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کی اشیا پر 25 اور چین کی اشیا پر مزید 10 فی صد ٹیکس کا اضافہ کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنے اعلان کی وضاحت میں مزید کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو پر یہ نئے ٹیکس اس وقت تک نہیں ہٹائے جائیں گے، جب تک یہ دونوں ملک امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن آنے پر پابندی نہیں لگاتے اور امریکا میں منشیات اسمگلنگ کے لیے اپنا ٹھوس کردار ادا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کو چاہیے کہ اس پر عمل کریں  ورنہ انہیں اس کی قیمت چکانی ہوگی۔

ایک دوسری پوسٹ میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ چین پر بھی 10 فی صد اضافی ٹیکس لاگو کریں گے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک چین منشیات فروشوں کے لیے سزائے موت کے وعدے پر عمل نہیں کرتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں