ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے ٹیکسز آئی ایم ایف کا مطالبہ نہیں، اس سے  چوری بڑھے گی، ایف پی سی سی آئی



اسلام آباد:

ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ  نئے ٹیکسز آئی ایم ایف کا  مطالبہ نہیں ہے، اس سے ٹیکس چوری بڑھے گی۔

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ایف بی  آر محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل نہیں کرسکا، جو کہ باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے انسانی عمل دخل کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کا نفاذ ضروری ہے۔ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ یا نئے ٹیکس لگانے سے ٹیکس چوری میں مزید اضافہ ہوگا۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر افسران کے تبادلوں سے بہتر ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام مضبوط ہو۔ آئی ایم ایف نے بھی نئے ٹیکس لگانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ 

انہوں کہا کہ ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے لیے ایف پی سی سی آئی اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں تجاویز دینے کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں