ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگش میری مادری زبان ہے، سلمیٰ حسن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلمیٰ حسن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی پس منظر کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔

 شو کے دوران ایک گیم سیگمنٹ کھیلتے ہوئے سلمیٰ حسن نے پہلی مرتبہ اپنی والدہ کے پس منظر اور اپنی مادری زبان کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ اردو ان کی مادری زبان نہیں اور اس وجہ سے ان سے کبھی کبھی الفاظوں کی غلطی ہو سکتی ہے۔

 سلمیٰ حسن نے کہا ’میری قومی زبان انگلش ہے کیونکہ میری والدہ جزوی طور پر برطانوی تھیں جبکہ میری نانی مکمل طور پر برطانوی تھیں۔ البتہ میں اردو کے حروفِ تہجی اچھی طرح جانتی ہوں اور انہیں پڑھ بھی سکتی ہوں‘۔

یاد رہے کہ سلمیٰ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز کامیاب کامیڈی سیریل ’سب سیٹ ہے‘ سے کیا تھا اور اس کے بعد کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر  ناظرین کے دل جیتے۔

 سلمیٰ کے قابلِ ذکر ڈراموں میں پیار کے صدقے، کاہنی، بددعا، مجھے پیار ہوا تھا،  فیری ٹیل اور دیگر شامل ہیں۔ ان دنوں اداکارہ جان سے پیارا جونی اور بھرم میں اپنی بہترین پرفارمنس دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں