ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھ پر کمبل، چپل اور موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، زرتاج گل



پشاور:

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں مجھ پر کمبل، چپل اور موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ وفاقی حکومت کو شرم نہیں آتی۔ مجھ پر پنجاب پولیس سے کمبل، چپل اور موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خواتین پر پولیس تھانوں پر حملے اور اسلحہ لہرانے کے مقدمے درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر گرفتار کیا گیا اور ہم سے جیل کے چکر کٹوا رہے ہیں۔ انہوں نے ہمارا منڈیٹ چھینا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور 26 وی آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج نہیں کرنے دیا گیا۔لوگوں کو شہید کیا گیا، شہریوں کو غائب کیا گیا۔

زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی میں پروپیگنڈا کر کے لڑائی کی جا رہی ہے۔ آپ لوگوں نے گولیاں چلا کر لاشیں غائب کیں۔ بانی پی ٹی آئی کا نظریہ گولی مارنے سے ختم نہیں ہوگا۔ پوری حکومتی مشینری استعمال کر کے ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ ان پڑھ وزیر اعلیٰ پنجاب کے راستے کھول دیتی تو پتا چلتا کتنے لوگ آتے۔

قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ میں زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عالت نے زرتاج گل کو 21 دن کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کاحکم جاری کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، مقدمات کی تفصیل کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ بعد ازاں عدالت نے زرتاج گل کو 21 دن کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں