ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 10،ویں ایڈیشن کا ڈرافٹس بیرون ملک کرانی تجویز

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلیے ڈرافٹس کی تقریب بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل10 کے ڈرافٹس کیلیے انگلینڈ اور دبئی کے نام زیر غور ہیں تاہم فرنچائزز کی رائے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت کے باعث بیرون ملک ڈرافٹس کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹس میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے جس کیلیے پلیئرز سے رابطوں کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کے معاہدوں سے محروم رہنے والے نامور پلیئرز کو ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ بڑے ناموں کو لیگ کھلانے کیلیے فرنچائزز نے مالی معاونت کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا ہے۔اسکے علاوہ فرنچائزز نے برطانوی کھلاڑیوں کیلیے پی سی بی پر انگلینڈ بورڈ سے بات کرنے کیلیے زور دیا ہے۔ اجلاس میں پی سی ایل کے شیڈول اور وینیوز پر بھی بات ہوئی، پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران آئی پی ایل کے علاوہ غیر ملکی فرنچائز لیگز کیلیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں