ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپٹما کا حکومت سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ



کراچی:

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپٹما نے حکومت سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت بیرون ممالک سے یارن امپورٹ کرکے مقامی مارکیٹ میں تجارتی بنیادوں پر فروخت کی جارہی ہے۔

اپٹما نے کہا کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے بڑھتے ہوئے غیرقانونی استعمال سے حکومت کو سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں خطیر نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ درآمد ہونے والی یارن برآمدی نوعیت کی صنعتوں کو ملنے کے بجائے مقامی خریداروں کو کم قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔

 اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے ای ایف ایس اسکیم کے ذریعے برآمدی صنعتوں کے لیے یارن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں