ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ ٹیم اسکواش چمپئن شپ: پاکستان خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )ورلڈ ٹیم اسکواش چمپئن شپ میں پاکستان ٹیم ایک بار پھر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، پاکستانی ٹیم قومی ٹیم کا سفر کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچنے سے قبل ہی تمام ہوگیا۔ہانگ کانگ میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز ناک آئوٹ رائونڈ میں بہتر پرفارم نہ کرسکے اور پری کوارٹر فائنل میں جرمنی سے 1-2کی شکست نے چمپئن شپ ٹائٹل سے پاکستان کو آئوٹ کردیا۔ پری کوارٹر فائنلز میں پاکستان عاصم خان کو جرمنی کے رافیل کندرا کیخلاف پہلے میچ میں11-9، 9-11، 9-11، 11-4، 11-9 سے شکست ہوئی۔ دوسرے میچ میں پاکستانی پلیر ناصر اقبال نے شاندار بائونس بیک کرتے ہے جرمنی کے یانک اوملور کو 11-8، 11-2، 11-6 کے اسکور سے ہرایا۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں نور زمان کو سائمن روسنر سے 8-11، 11-7، 11-5، 11-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں