ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’بالی ووڈ میں ایک شخص نے اپنے کتے کا نام شاہ رخ خان رکھا ہوا تھا‘

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلمی انڈسٹری میں شاہ رخ خان کو ہکلا کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ 90 کی دہائی میں شاہ رخ خان کی کئی سپرہٹ فلموں کے لیے گانے گانے والے ابھیجیت نے اداکار کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ تعلقات اور اختلافات پر کھل کر بات کی۔

ابھیجیت نے بتایا کہ شاہ رخ کے لیے گانے گانے پر انہیں کئی اداکاروں اور لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 

انہوں نے کہا :”کچھ لوگ شاہ رخ کے لیے میرا مذاق اڑاتے اور کہتے کہ ’ہکلے کے لیے گا رہا ہے۔‘ مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ کیوں جل رہے ہیں۔”

ابھیجیت نے واضح کیا کہ شاہ رخ کے ساتھ ان کے اختلافات ذاتی نہیں بلکہ پیشہ ورانہ نوعیت کے تھے۔ انہوں نے کہا: "میں نے شاہ رخ کو کبھی برا نہیں کہا، لیکن انڈسٹری میں کئی لوگوں نے ان کی توہین کی، یہاں تک کہ کسی نے اپنے کتے کا نام بھی شاہ رخ رکھا۔”

ابھیجیت کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے تھے کہ شاہ رخ سینئر ہونے کے ناطے دوستی کے لیے قدم بڑھائیں گے۔ تاہم، ایسا نہیں ہوا اور ابھیجیت نے اس رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں