ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم نے صائم ایوب کو ’چیتا‘قرار دیدیا، جنوبی افریقا کیخلاف شاندار کارکردگی پر تعریف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو ’چیتا‘قرار دیا ہے۔ 

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 3ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور پہلی بار پروٹیز کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا۔ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے 36 رنز سے جنوبی افریقا کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ 

صائم ایوب کی شاندار اننگز

آخری ون ڈے میں صائم ایوب نے 91 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں بھی انہوں نے سنچری اسکور کی تھی، جس کے باعث ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی اس زبردست پرفارمنس کے نتیجے میں انہیں’پلیئر آف دی سیریز‘بھی قرار دیا گیا۔ 

بابراعظم کی تعریف

بابر اعظم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں صائم ایوب کی میدان میں ایک تصویر شیئر کی اور انہیں’چیتا‘قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں