ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راحت فتح علی کے بنگلا دیش میں چرچے، ماضی کی مقبول اداکارہ شبنم سے ملاقات

سُروں کے بادشاہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے بنگلا دیش میں بھی چرچے ہونے لگے، گلوکار کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمشنر کی جانب سے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

راحت فتح علی خان ان دنوں بنگلا دیش کے دورے پر ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کو سلسلہ جاری ہے، گلوکار کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر احمد معروف نے عشائیہ بھی دیا۔

عشائیے میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم بھی شریک ہوئیں اور راحت فتح علی خان کو عظیم گلوکار قرار دیدیا۔

ہائی کمشنر نے معروف فنکاروں اور نامور شخصیات کی موجودگی سے بھرپور شام کو ایک پرجوش محفل میں تبدیل کرنے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے راحت فتح علی خان اور ان کی ٹیم کا ڈھاکہ کا دورہ کرنے اور بنگلا دیش میں اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے مداحوں کو مسحور کرنے پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مہمانوں نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فنی اور ثقافتی روابط کا جشن مناتے ہوئے ایک خوشگوار شام گزاری۔

یاد رہے کہ راحت فتح علی خان مختلف تقاریب میں شرکت کیلئے بنگلا دیش میں مزید کچھ دن رہیں گے جہاں ان کی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں