ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا: فی تولہ قیمت کتنی  ہوگئی؟



کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں  میں کمی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 08ڈالر کی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2614ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 272600روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 685روپے کی کمی سے 233711روپے کی سطح پر آگئی۔ 

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں