ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی، ترجمان



کراچی:

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی جانب سے عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اپنے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ نیٹ ورک کی توسیع اور ان خطوں کے لیے پروازوں کی ممکنہ بحالی کے ساتھ قومی ایئرلائن اپنے طیاروں کی بحالی کے عمل میں ہے جو طویل مدتی اسٹوریج میں تھے انہیں دوبارہ آپریشنل سروس میں لا رہے ہیں۔

انتظامیہ کے منصوبے کے تحت بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی، اسی طرح اے 320 طیاروں کی تعداد 12 تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ اے ٹی آر طیاروں کی تعداد 2ہو جائے گی۔

یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025 کے لیے پی آئی اے کے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہیں، ایئر لائن اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہی ہے، نئے فضائی روٹس سے بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو براہ راست اور کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں