ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چاہت فتح علی ’بدو بدی 2‘ کے ساتھ ایک بار پھر ’’ستم‘‘ ڈھانے لگے

منفرد گانوں کے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے مشہور گانے ’’بدو بدی‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا ہے۔

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ’’بدو بدی 2‘‘ گانا شیئر کیا ہے، جس کے بول پرانے گانے سے مختلف ہیں۔

اس گانے کی خاص بات نوے کی دہائی کے مشہور گانے ’’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘‘ کی طرز اور بول ہیں، جس پر چاہت نے ’’بدو بدی‘‘ کا مرچ مسالہ چھڑکا ہے۔

گانے میں مزید تڑکا لگانے کےلیے چاہت فتح علی خان نے بے باک لڑکیوں کا بھی سہارا لیا ہے اور گانے کی ویڈیو میں انھیں لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چاہت نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’نئے سال کےلیے خاص، چاہت فتح علی خان نے خاص اپنے مداحوں کےلیے بطور گفٹ نئی ماڈل کے ساتھ ’’بدو بدی 2‘‘ ریلیز کیا ہے‘‘۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی اس گانے کو 13 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں