ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کیخلاف 6وکٹیں، عباس نے26سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں اڑا کر تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔تین برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے عباس نے 54 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یہ جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی بولر کی بہترین کاوش شمار ہوئی۔ان سے قبل 1998 میں ثقلین مشتاق نے ڈربن میں 78رنز کے عوض6وکٹیں لیے کر ریکارڈ بنایا تھا۔ وقاریونس نے1998میں 78 رنز کے عوض 6شکار کیے، سعید اجمل نے 2013 میں 96 رنز دے کر 6 پلیئرز کو میدان بدر کیا تھا جبکہ تنویر احمد نے ابوظبی میں 2010 کے ٹیسٹ میں 120 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں