ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی‘ 10 افراد ہلاک‘ 30 زخمی

امریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھنے کے واقعے کے بعد ماہرین تحقیقات کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر نیواورلینز میں ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ جس مقام پر واقعہ پیش آیا وہاں لوگ سال نو کا جشن منانے کے لیے جمع تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو میں جائے وقوع پر زخمی اور ہلاک افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک وڈیو میں پولیس کو گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں