ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی انویسٹرزنے پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی

اسلام آباد : پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں نے 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سے ملاقات کی اور پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضا مندی ظاہر کی۔

ملاقات میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم اور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائیڈ ٹریڈنگ کی بھی ٹریننگ دے گی۔ 

لاہور میں اسمارٹ کنٹرول روم، اسمارٹ ٹریفک کنٹرول، اسمارٹ ٹرانسپورٹ، اسمارٹ سینی ٹیشن سینٹر بھی قائم ہوگا۔ 

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب بہت جلد خطے کا آئی ٹی حب بنے گا، بچوں کو آئی ٹی سیکٹر میں سب سے برتر دیکھنا چاہتے ہیں، چینی کمپنی کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا آغاز بھی کیاجائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹر بنانا چاہتے ہیں، چینی کمپنی نواز شریف آئی ٹی سینٹر میں کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں