ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثناء خان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش، ’طارق مسعود‘ نام رکھنے کی تجویز سامنے آگئی

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

ثناء خان نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 5 جنوری 2025ء (5 رجب 1446 ہجری) کو ان کے ہاں ایک ننھے شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویڈیو میں لکھا گیا کہ "اللّٰہ ہمیں اس بچے کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دے تاکہ یہ اللّٰہ کا تابع دار بندہ بنے۔”

ثناء خان کے بڑے بیٹے کا نام طارق جمیل ہے، جس کی وجہ سے مداحوں نے چھوٹے بیٹے کے نام کے لیے دلچسپ تجاویز دیں۔

ایک مداح نے کمنٹ کیا، "اب چھوٹے کا نام طارق مسعود رکھ لیں۔” کسی نے کہا، "اس بچے کا نام مفتی مینک رکھ دیں۔”

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں اور مبارکباد کے ساتھ اس بچے کے نام کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

ثناء خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "اللّٰہ ہمیں ہر چیز صحیح وقت پر عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں