ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صائم ایوب علاج کیلیے لندن روانہ ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ہمراہ ہیں

لندن (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹائون سے لندن روانہ ہوگئے۔اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ہمراہ ہیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز آج (بدھ کو ) صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے، صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔اس سے قبل محسن نقوی اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے صائم ایوب کو فون کر کے ان کی خیریت بھی معلوم کی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں