ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تین دن تک کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کتنی بڑھی؟



کراچی:

متحدہ عرب امارات کی 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ریگولیٹر اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ ترسیلات بھنائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔

ڈالر کی قدر ایک موقع پر27پیسے کی کمی سے 278روپے 45 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری کے سبب اختتامی لمحات میں طلب قدرے بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 278روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ 

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 280 روپے 18 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں