ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی



کراچی:

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 2661 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونا سستا ہوگیا۔

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 277900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کی کمی سے 238254 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں