ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں سیف علی خان ہوں، جب رکشہ ڈرائیور کو معلوم ہوا کہ اس کا زخمی مسافر کون ہے

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو جمعرات کی صبح ممبئی کے علاقے لنکنگ روڈ پر ایک رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا نے زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا۔ اداکار پر ان کے گھر میں چوری کے دوران بار بار چاقو کے وار کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ایک خاتون دوڑتی ہوئی آئی اور رکشہ روکنے کا کہا۔ وہ اداکار کو ان کے گھر کے گیٹ سے اسپتال لے جانے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ ڈرائیور کو ابتدا میں معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔

بھجن سنگھ رانا کے مطابق، ’وہ سفید قمیض پہنے ہوئے تھے جو خون سے بھری ہوئی تھی، ان کے ساتھ ایک بچہ اور ایک نوجوان بھی تھا۔ اسپتال پہنچنے پر، سیف علی خان نے اپنی شناخت ظاہر کی‘۔

لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق، ایمرجنسی سرجری کے بعد اداکار خطرے سے باہر ہیں۔ اس واقعے کے وقت ان کی اہلیہ کرینہ کپور موجود نہیں تھیں۔

یاد رہے کہ سیف علی خان سابق کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے بیٹے ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں