ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامیڈی اور تھرل سے بھرپور ویب سیریز ’فروٹ چاٹ‘ کا ٹریلر ریلیز

پاکستان کے عالمی ایوارڈ یافتہ نوجوان ہدایتکار معیز عباس کی کامیڈی تھرل ویب سیریز ’فروٹ چارٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

 8 قسطوں پر مشتمل اس ویب سیریز کی کہانی مشہور رائٹر اور ہیومن ایکٹیوسٹ تنزیلا خان نے تحریر کی ہے، جو خود اس میں ’شبانہ‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس میں پاکستان شوبز کے معروف اداکار فواد جلال، نادیہ افغان اور تمکنت منصور اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے گے۔

’فروٹ چارٹ‘ کی کہانی ایک باہمت اور تعلیم یافتہ لڑکی شبانہ کے گرد گھومتی ہے، جو وہیل چیئر پر ہے اور معذوری کے باوجود زندگی میں درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

A post shared by Moiz Abbas (@imoizabbas)

اس ویب سیریز میں معذوری سے جڑے سماجی تصورات اور تعصبات کو اجاگر کیا گیا ہے جس میں کامیڈی کا تڑکہ بھی ہے۔

اس ویب سریز کو فروری میں یوٹیوب چینل ’Iwishventures‘ پر ریلیز کیا جائے گا، کامیڈی سے بھرپور یہ منفرد کہانی ناظرین کو لطف اندوز کرنے کے ساتھ ساتھ ایک معذور لڑکی کیلئے روزگار، محبت، دوستی کی ضرورت و اہمیت اور ایک عورت کو معاشرے میں پیش آنے والے مسائل جیسے موضوعات پر روشنی ڈالے گی۔

یاد رہے کہ ’فروٹ چارٹ‘ پہلے ایک مختصر فلم کی شکل میں پیش کی گئی تھی، جس نے مسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (یو کے)، ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، اور روس سے ’بہترین مختصر فلم‘ کے ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

A post shared by Moiz Abbas (@imoizabbas)

واضح رہے کہ ہدایتکار معیز عباس ٹی وی اور فلم کے شعبے میں کئی کامیاب پراجیکٹس کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ جبکہ معیز وہ واحد پاکستانی ہدایتکار ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں جو ’زی فائیو گلوبل کنٹینٹ فیسٹیول‘ کے دو عالمی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں