ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد ،حیسکو کی نادہندگان و بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،7 گرفتار

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جامشورو سب ڈویژن کوٹری سمیت دیگر علاقوں میں حیسکو اور ڈی ایس یو یونٹ کی بجلی چوری اور بقایا جات پر کارروائی، 7 افراد گرفتار، گرفتار افراد کوٹری تھانے منتقل، ایس ڈی او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، جامشورو کارروائی میں ایکس سی این منیر احمد پنہور، ایس ڈی او گل بہار سمیت دیگر ٹیم نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ کارروائی عمل میں لائی گئی، کارروائی کوٹری دریا آباد کالونی، رسواہ موری، غریب آباد کالونی، نانگو لائن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی چوری اور بقایا جات ادا نہ کرنے پر عمل میں لائی گئی، جامشورو میں 100 سے زائد غیر قانونی کنکشن بھی منقطع کیے گئے اور ہزاروں میٹر تار تحویل میں لی گئی ، ایکس سی این کے مطابق جامشورو ڈویژن میں 11 ارب روپے کے بقایا جات ہے جس کی ادائیگیاں صارفین نہیں کر رہے، 1100 کے قریب لوگ بجلی چوری میں ملوث ہے جن کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں، بجلی چوری میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں