ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوجام: سینئر استاد کی جانب سے غریب طلباء میں کپڑے تقسیم

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ پرائمری اسکول حیدر شاہ آبڑی میں سینئر استاد لال محمد سموں کی جانب سے غریب اور مستحق طلباء کے لیے کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں اور خوشی کے جذبات واضح تھے، تقریب کا ماحول محبت اور انسانیت کے جذبات سے بھرپور تھا۔ تقریب میں سینئر استاد لال محمد سموں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود بھی غریب اور مستحق خاندان کا فرد رہا ہوں، میں نے اپنے والد کی دن رات کی محنت اور قربانیاں دیکھی ہیں جو انہوں نے ہماری تعلیم کے لیے برداشت کیں، اپنی غربت یاد کرتے ہوئے میں نے ان غریب بچوں کے لیے یہ چھوٹی سی کوشش کی ہے جس کا اجر اللہ دے گا، اُمید ہے کہ مجھے مزید ہمت اور وسائل عطا کرے گا تاکہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کر سکوں۔ انہوں نے کہا غریب ہونا کوئی جرم نہیں، یہ حکمت ہے لیکن غربت ختم کرنے کے لیے انسان کو خود محنت کرنا پڑتی ہے، محنت ہی میں عظمت ہے اور محنت ہی سے اللہ بھی راضی ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں