ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا



کوئٹہ:

بلوچستان میں موسم بدستور شدید سرد ہے جب کہ قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ  شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں منفی 8 اور ژوب میں منفی 2 ، سبی میں 7، تربت میں 10،چمن میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اُدھر نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، گوادر میں 10  اور  جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں