ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیولری شاپ سے 18لاکھ مالیت کا ہار چوری کرنے والی خواتین کی فوٹیج سامنے آگئی



راولپنڈی:

راولپنڈی میں قیمتی اشیاء چوری کرنے والی خواتین کے گروہ نے تھانہ بنی کے علاقے میں واقع جیولری شاپ پر بھی ہاتھ کی صفائی دِکھا دی۔

خاتون کی دیدہ دلیری سے جیولری شاپ پر سونے کا قیمتی ہار چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چند خواتین جیولری شاپ پر جیولری دیکھ رہی ہوتی ہیں کہ اس دوران ایک خاتون اچانک 6تولے کا  قیمتی ہار اٹھا کر گود میں رکھ لیتی ہے۔ خاتون کو ہار گود میں رکھ کر انتہائی تیزی سے اس پر چادر ڈالتے بھی دیکھا گیا۔

خواتین کے جانے کے بعد جیولری شاپ کی انتظامیہ نے دیکھا تو ہار غائب تھا، خواتین دکان سے رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوئیں۔

مالک کے مطابق ہار 6تولے کا تھا جس کی قیمت تقریباً 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ایچ او تھانہ بنی راجہ حسنین ایس کا کہنا ہے کہ واقعہ رپورٹ ہوا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں