ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودیہ سے گداگری میں ملوث  ڈی پورٹ شخص دوبارہ جانے کی کوشش میں گرفتار



کراچی:

سعودی عرب سے گداگری میں ملوث ہونے کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا گیا شخص دوبارہ روانگی کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری  ہے، اس دوران  گداگری کے غرض مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام  بنا دی گئی۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کے غرض سے مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی ، جس کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم کو اس سے قبل بھی گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو  مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں