ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان، سمری تیار



اسلام آباد:

پارلیمنٹیرینز کے بعد وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے جس کی سمری تیاری کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترمیم 1975ء کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شق تین وزراء کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا اب سرکولیشن کے ذریعے امکان ہے، اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ وزراء کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ترمیم کے بعد وزراء کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں