ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نورا فتیحی کے سالگرہ ڈریس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا دلکش انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ 

ان کے اس شاندار لباس کو عالمی شہرت یافتہ اسٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا، جو نکّی مناج کے آئیکونک فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ نورا ہمیشہ اپنے فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کے جنم دن کے روپ نے سب کو حیران کر دیا۔

نورا فیتحی نے ایک سیاہ، فِٹ گاؤن زیب تن کیا، جو چمکدار سیکوئنز سے سجا ہوا تھا اور روشنی میں چمک رہا تھا۔ 

اپنی سالگرہ پر نورا نے اپنے نئے گانے "Snake” پر شاندار رقص بھی کیا۔ یہ گانا 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ویڈیو بن چکا ہے اور اسپاٹیفائی چارٹ میں 55 ویں پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

یہ کامیابی نورا کی عالمی سطح پر فیشن اور میوزک میں مقبولیت کو مزید بڑھا رہی ہے، اور مداحوں کو بے حد متاثر کر رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں