ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نازش جہانگیر کراچی طیارہ حادثے میں کیسے بال بال بچ گئیں؟ حیران کن انکشاف

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں کراچی کے ماڈل کالونی میں تباہ ہونے والے بدقسمت پی آئی اے طیارے میں وہ بھی سوار ہونے والی تھیں، لیکن پرواز ان سے چھوٹ گئی۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران، نازش نے بتایا کہ انہیں لاہور سے کراچی جانے والی اُس پرواز پر سفر کرنا تھا جو لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ تاہم، چند وجوہات کی بنا پر وہ وقت پر نہ پہنچ سکیں اور ان کا سفر منسوخ ہوگیا۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ اکثر فلائٹس سے لیٹ ہو جاتی ہیں اور ایک ہی دن میں ان سے 6 پروازیں بھی چھوٹ چکی ہیں۔ 

اسی دوران انہوں نے یاد کیا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے بعد کراچی جانے والی حادثے کا شکار پرواز بھی ان سے چھوٹ گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہیں طیارہ حادثے کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے فوراً شکر ادا کیا کہ وہ اس پر سوار نہیں ہو سکیں۔ نازش کے مطابق، انہیں 60 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد کراچی جانا تھا، مگر ایسا نہ ہو سکا۔

یاد رہے کہ مئی 2020 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی فلائٹ کراچی کے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگئی تھی، جس میں تقریباً 100 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور کچھ مقامی افراد بھی جان سے گئے۔

نازش جہانگیر کے اس انکشاف نے مداحوں کو حیران کر دیا، اور کئی لوگوں نے ان کی خوش قسمتی پر حیرت کا اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں