ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تجارتی خسارہ 5 سال میں کہاں پہنچ گیا، رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش



اسلام آباد:

ملکی تجارتی خسارہ پانچ سال میں کہاں پہنچ گیا، اس حوالے سے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے پچھلے 5 سال کے تجارتی خسارے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ۔

دستاویز کے مطابق 2020ء  میں تجارتی خسارہ 23 اشاریہ 16 ارب ڈالر رہا جب کہ 2021ء  میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 31 اشاریہ 8 ارب ڈالر ہو گیا۔

اسی طرح 2022ء  میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 48 اشاریہ 35 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور اس کے بعد 2023ء  میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 27 اشاریہ 47 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچا۔

گزشتہ برس (2024ء  میں)  تجارتی خسارہ مزید کم ہو کر 24 اشاریہ 11 ارب ڈالر پر آ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں